مرزاظہیر الدین بابر کا 538واں  یوم پیدائش آج  منایا جائے گا

 احمدیار(نمائندہ نوائے وقت) شہنشاہ ہند مرزاظہیر الدین بابر کا 538واں یوم پیدائش آج14 فروری بروز اتوار کو منایا جائے گا وہ14 فروری1483 کوپیدا ہوئے اس کاباپ عمر شیخ مرزا  فرغانہ (ترکستان) کا حاکم تھا ۔ مرز اظہیرالدین بابر 1504میں بلخ اور کابل کا حاکم بن گیا1526 میں پانی پت کے میدان میں سلطان ابراہیم کی ایک لاکھ فوج کے مدمقابل شہنشاہ بابر نے صرف بارہ ہزار آدمی کے ساتھ فتح حاصل کی پانی پت کی جنگ میں فتح کے بعد بابر نے ہندوستان میں مغل سلطنت کی بنیادی رکھی۔وہ فارسی اور ترکی زبانوں کے شاعر اور تلوار چلانے کا ماہربھی تھا وہ 26دسمبر1530 کو آگرہ میں وفات پاگئے

ای پیپر دی نیشن