بہاولپور (نیوز رپورٹر)اسلامی معاشرے میں ویلن ٹائن ڈے کی کوئی گنجائش نہیں جوقوم اسلامی شعائرکاسرعام مذاق اڑاتی ہے پھراس قوم پرزلزلے اوردیگرآفات کی صورت میں اللہ کاعذاب نازل ہوتا ہے ان خیالات کااظہار ناظم اعلی جمعیت علماء پاکستان بہاول پورعلامہ قاری پیرذوالفقاراحمدنقشبندی نے کیا انہوں نے کہا کہ مردوں اورخواتین کااختلاط منع ہے مخلوط نظام تعلیم نے بہت سی برائیوں کوجنم دیاہے تعلیمی اداروں میں مبینہ طور پر منشیات کاکھلے عام استعمال معمول بن چکا ہے جبکہ ہماری طالبات بھی ان مکروہ سرگرمیوں میں ملوث جنسی جرائم میرج (گھرسے بھاگ کرشادی کرنے )کے واقعات میں اضافہ ‘ اسلامی تعلیمات سے دوری کے باعث ہے۔