اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ جمہوری عمل میں ایک سے زیادہ لوگ مقابلہ کرتے ہیں اور پاکستان کے جمہوری عمل پر ہم سب کو فخر ہے۔اسلام آباد میں سینٹ کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ایوان بالا پاکستان کے تمام صوبوں اور وفاقی دارالحکومت سمیت دیگر علاقوں کو بہت خوبصورت انداز میں نمائندگی دیتا ہے۔ سیاست کا مقصد پاکستان کی عوام کی امنگوں کو پورا کرنا ہے، اقتصادی ترقی اور معاشی صورتحال کو بہتر کرنا چاہتے ہیں۔ اگر خدا کی مرضی سے کامیاب ہوئے تو لوگوں کی امنگوں کو پورا کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کئی سالوں سے اس کے لیے جدو جہد کر رہے ہیں ۔