احتساب عدالت نے ڈاکٹرعاصم کوبیرون ملک جانے کی اجازت دیدی

کراچی (وقائع نگار)احتساب عدالت میں سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم و دیگر کے خلاف 462 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس میں عدالت نے ڈاکٹر عاصم کی علاج کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازات دینے سے متعلق درخواست منظور کرلی ،عدالت نے ڈاکٹر عاصم کو 14 فروری سے 4 مارچ تک بیرون ملک جانے کی اجازات دی ،درخواست گزارنے موقف اختیارکیاکہ علاج کے لئے دبئی جانے کی اجازات دی جائے ،ڈاکٹر عاصم و دیگر کے خلاف ریفرنس حتمی مراحل میں داخل ہے اورکیس میں تفتیشی افسر کا بیان جاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن