ضروری پروٹین کی کمی بچوں کو موذی امراض میں مبتلا کرسکتی ہے 

Feb 14, 2021

مظفرگڑھ+خان پور بگا شیر (نامہ نگار+خبرنگار) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احسان الحق نے کہا ہے کہ روزمرہ کی خوراک میں ضروری پروٹین کی کمی بچوں کو موذی امراض میں مبتلا کرسکتی ہے جس سے بچوں کی استعداد کار بھی متاثر ہوتی ہے۔ حکومت پنجاب کا وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی سربراہی میں پنجاب بھر میں غذائی قلت کو پورا کرنے کیلئے پروگرام جاری ہے جس کا مقصد محفوظ اور غذائیت سے بھرپور خوراک کو عوام تک فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ یہ بات انہوں نے ضلعی کمیٹی برائے غذائی قلت کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

مزیدخبریں