ملتان (سپیشل رپورٹر)نشتر ہسپتال ملتان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا میںمبتلا ایک مریض جاں بحق،اموات کی مجموعی تعداد 441 ہو گئی زیر علاج کرونا کے مریضوں کی تعداد 29 ہو گئی ،12 مریضوں کی حالت تشویشناک 04 کا وینٹی لیٹر پر منتقل کر کے علاج جاری،شبہ میں 13 مریض زیر علاج،تفصیل کے مطابق فوکل پرسن نشتر ہسپتال ڈاکٹر عرفان ارشد نے بتایا کہ نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈز میں زیر علاج لودھراں کے رہائشی 67 سالہ شفاعت احمد نے دم توڑ دیا یوں یکم اپریل 2020 سے 13 فروری 2021 کے درمیان کرونا کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 441 ہو گئی ہے،جبکہ نشتر ہسپتال میں زیر علاج کورونا کہ مریضوں کی تعداد 29 ہو گئی ہے جن میں سے 16مریضوں کا تعلق ملتان سے ہے جبکہ زیر علاج 12مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور 04مریض کا وینٹی لیٹر پر منتقل کر کے علاج جاری ہے،جبکہ کورونا کے شبہ میں 13مریض زیر علاج ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار ہے،ادھر رواں سال نشتر ہسپتال میں کورونا کے شبہ میں 4 ہزار 276 افراد رپورٹ ہوئے جن میں سے 1 ہزار 536 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔