نیو چاکرہ قتل کیس ، لواحقین کا پولیس تفتیش پر تحفظات کا اظہار

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ نصیر آباد کے علاقہ نیو چاکرہ میں مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے قتل ہونے والے الیاس کے لواحقین نے پولیس تفتیش پر اپنے تحفظات کا اظہار کردیا جس کا ایس پی پوٹھوہارسید علی نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی او کینٹ اور ایس ایچ او کو موقع پر روانہ کیا چار ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص الیاس جاں بحق جبکہ دو خواتین سمیت تین افراد زخمی ہوگئے تھے ایس پی پوٹھوہار کی جانب سے یقین دہانی کے بعد مقتول کے لواحقین نے نماز جنازہ ادا کر کے تدفین کر دی۔

ای پیپر دی نیشن