بھارت کی کمزور ایئرفورس اورناکارہ جہاز مذاق بن گئے، عالمی میڈیا نے کاغذی شیر قرار دیدیا

اسلام آباد:   بھارت کے ناقص اور کمزور دفاعی نظام کی گونج دنیا بھر میں سنائی دینے لگی، کمزور ایئرفورس اورناکارہ بھارتی جہاز مذاق بن گئے۔عالمی میڈیا نے بھارت کو کاغذی شیر قراردے دیا۔

گذشتہ ایک دہائی کے دوران ہندوستان کی فوجی طاقت زوال کا شکار،غیرملکی میڈیا نے بھارت کی کمزوردفاعی قوت کی قلعی کھول دی۔ بجٹ کا بڑا حصہ دفاع پر خرچ کرنے کے باوجود بھارت مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں بری طرح ناکام ہے۔ بھارتی فضائیہ اس وقت 42 اسکواڈرن کے ساتھ کام کررہی ہے جن میں سے صرف 31 میدان میں آسکتےہیں۔ مگ 21 جیسے جہاز جو 1964 کےدوران بھارتی فضائیہ میں شامل ہوئے، انہیں سالوں پہلے گراؤنڈ ہو جانا چاہیئے تھا۔

آزاد کشمیر پر حملے کےدوران پاکستانی ایف سولہ کے ہاتھوں مگ 21 کی تباہی اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ پاکستانی جہاز جے ایف 17 تھنڈر کم لاگت اور بھارتی جہازوں کے مقابلے میں بہتر ہے ۔ بھارت کےمقابلے میں پاکستان ڈرونز پر کام کر رہا ہے جس کے پارٹس مقامی طور پر تیار کیے جائیں گے۔ غیرملکی میڈیا نے بھارت کےمقابلے میں پاکستان کی دفاعی قوت میں اضافے کو ہندوستان پربرتری قراردیا ہے۔

بھارت، روس اور دیگر ممالک سے اسلحہ کی خریداری کیلئے بھی تگ ودو کررہا ہے۔ پاکستان کے 2400 ٹینکوں کے مقابلے میں بھارت کے پاس 3500 ٹینک ہیں جن میں سے ایک ہزار روسی ساختہ ٹی نائنٹیز ہیں۔ بھارت نے دیسی ساختہ ٹینک ارجن بنانے میں تین دہائیاں ضائع کردیں، بھارت کا یہ ٹینک زیادہ لاگت، وزن اور مکینیکل ناکامی کاشکار ہوگیا۔

بھارت مستقبل میں روس سے جدید 14ارماتا ٹینک خریدنے کیلئے منت سماجت کررہاہے، بھارت نے مختلف نوعیت کے ہتھیاروں کا ڈھیر لگا دیا جس کے استعمال میں فوج کومشکلات کا سامنا ہے۔

بھارتی نیوی بھی اپنی طاقت بڑھانے کیلئے تنظیم نو کےعمل سے گزررہی ہے۔بحری بیڑہ وکرم آدتیہ اور وکرانت بھارتی بحریہ کےلیےسفید ہاتھی ثابت ہو رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن