لاہور: پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں جنوبی افریقہ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 2-1 سے اپنے نام کرلی۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کی جانب سے دیا جانے والا 165 رنز کا ہدف 18.4 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، تین میچز کی سیریز میں قومی ٹٰیم نے 2-1 سے کامیابی حاصل کی۔کپتان بابر اعظم نے 44 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان 42 رنز بنا کر نمایاں رہے۔حیدر علی ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے اور صرف 15 رنز بنا پویلین لوٹ گئے، آصف علی 7 اور حسین طلعت صرف 5 رنز بناسکے۔فہیم اشرف 10 رنز بنا کر پویلین، آخر میں حسن علی اور محمد نواز نے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، دونوں کھلاڑیوں نے بالترتیب 20 اور 18 رنز کی اننگز کھیلی۔
پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں جنوبی افریقہ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 2-1 سے اپنے نام کرلی
Feb 14, 2021 | 21:47