سعودی شہری نے  نایاب  نوادرات کا میوزیم بنا لیا‘ ہاتھ  سے لکھے قرآن   موجود 

Feb 14, 2022

ریاض(این این آئی) سعودی شہری نے دس ہزارسے زیادہ نایاب نوادرات جمع کرنے کے بعد نیوم شہر کے مرکز میں اپنا ایک عجائب گھر قائم کیا ہے۔ انہوں نے یہ نوادرات گذشتہ 23سال کے دوران جمع کیں۔ شمالی شہر تبوک میں یہ میوزیم قائم کرنے میں کئی سال لگ گئے۔ ب یہ اسلامی کارنر سمیت کئی حصوں پر مشتمل ہے، جس میں ہاتھ سے لکھے قرآن پاک کے نسخے، قرآن کے نمونے اور اسلامی تحریریں موجود ہیں۔خطوط پر نقطے لگانے سے پہلے پتھروں پر کندہ عبارات کے نمونے اس عجائب گھر میں عرب دیوان کارنرکے حصے میں ہیں۔ 

مزیدخبریں