جکارتہ(شِنہوا)مقامی ڈیزاسٹر مینجمنٹ حکام نے بتایا ہے کہ انڈونیشیا کے مشرقی صوبہ جاوا کے جنوبی ساحل پر سمندری لہروں میں بہہ جانے سے 11 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ مشرقی جاوا میں ڈیزاسٹرمینجمنٹ اینڈ مٹیگیشن ایجنسی کے آپریشن یونٹ کے سربراہ بوڈی سانتوسا نے بتایا کہ یہ حادثہ ضلع جمبر کے پیانگ گین ساحل پر اتوار کی صبح 23 افراد کی جانب سے روایتی رسم ادا کر نے کیدوران پیش آیا۔انہوں نے شِںہوا کو فون پر بتایا کہ اچانک، اونچی لہریں اٹھیں اور انہیں سمندر میں بہاکر لے گئیں ۔ یہ واقعہ جاوا جزیرے کے جنوبی ساحل پر ہوا جہاں لہریں بہت بڑی ہیں، انہیں اس طرح کی سرگرمیوں سے منع کیا گیا تھا۔ اس حادثے میں دیگر 12 افراد بچ گئے ہیں۔