راجھستان میں ساس نے بیٹے کی موت پر بہو کو تعلیم دلا کر شادی کر دی

راجھستان (نیٹ نیوز) بھارتی ریاست راجھستان کے شہر سیکار کی رہاشسی کملا دیوی نے اپنی بیوہ بہو سنیتا کو نہ صرف مزید تعلیم دلوائی بلکہ اس کی دوبارہ شادی بھی کروا دی۔ کملا دیوی کے چھوٹے بیٹے شبہم کی شادی 25 مئی 2016ء کو بہو سنیتا سے ہوئی تھی تاہم شادی کے بعد  ایم بی بی ایس کی تعلیم حاصل کرنے  کے لیے بیٹا کرغزستان گیا لیکن بدقسمتی سے 6 ماہ کے اندر برین سٹروک کی وجہ سے اس کی موت ہو گئی۔ شوہرکی موت کے بعد ساس نے مجھے بیٹی جیسا پیار دیا، ایک نئی زندگی شروع کرنے کے لیے میری دوبارہ شادی کروا دی جس پر میں بہت خوش ہوں۔

ای پیپر دی نیشن