ابو ظہبی (آئی این پی ) امریکی ایف 22 لڑاکا طیارے گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کی ایک ایئربیس پر پہنچ گئے ہیں۔ یہ پیشرفت حوثی باغیوں کی طرف سے ابوظہبی پر متعدد حملوں کے بعد عمل میں آئی ہے۔ متحدہ عرب امارات کی ایئرفورس کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق جنوری میں ہونے والے حملوں کے سلسلے کے بعد امریکی طیاروں کی تعیناتی کا مقصد سپورٹ کا اظہار ہے۔ امریکی ایئرفورس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ففتھ جنریشن طیاروں کی تعیناتی امریکی وزیر دفاع کے حکم پر عمل میں آئی ہے۔
امریکی ایف 22 لڑاکا طیارے متحدہ عرب امارات پہنچ گئے
Feb 14, 2022