شہباز شریف ایڑیاں رگڑ کر چودھریوں کے پاس گئے: علی امین گنڈا پور

ڈیرہ اسماعیل خان (آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان  علی امین گنڈا پور  نے کہا شہباز شریف ایڑیاں رگڑ کر چودھری برادران کے پاس گئے۔ جو پہلے آپس میں بات نہیں کرتے تھے وہ آج چودھریوں کی منتیں کر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی خدمت کر کے ووٹ لے رہی ہے۔ ٹرن آئوٹ ضمنی الیکشن میں ہمیشہ کم رہتا ہے۔ عمران خان واحد وزیراعظم ہیں جنہوں نے تحریک کے بغیر عدم اعتماد کا ووٹ لیا۔ اپوزیشن شوق سے عدم اعتماد کی تحریک لے کر آئے۔ علی امین گنڈاپور  نے کہا کہ ووٹ خریدنے والے پر لعنت بھیجتا ہوں، رشوت لینے اور دینے والا دونوں جہنمی  ہیں، میں ووٹ نہیں خریدتا، اصولوں کی سیاست کرتا ہوں۔ جب کوئی ہارتا ہے تو دھاندلی کا رونا روتا ہے۔ کارکنوں سے خطاب میں کہا ہے کہ عمران خان آپ اور آپ کے بچوں کی جنگ لڑ رہا ہے۔ کرپشن فری پاکستان ترقی کی ضمانت‘ مولانا فضل الرحمنٰ کو اپنی حیثیت کا پتہ چل گیا ہے ان لوگوں کی ضمانتیں ضبط ہو چکی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...