اسلام آباد(خبر نگار)میاں چنوں تشدد واقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے اپنے ردعمل میں کہا ہے میاں چنوں واقعے میں معاشرے کا پر تشدد رویہ نظر آتا ہے ایسے واقعات کسی طور پر انسانی مساوات اور اخلاق کے عکاس نہیں۔ ہمارا دین اسلام ایسے پر تشدد واقعات سے بری ہے آئین و قانون میں متعلقہ دفعات کے باوجود قانون ہاتھ میں لینا قابل قبول نہیں سیالکوٹ واقعہ کی طرح اس واقعہ پر بھی ریاست متحرک ہے مذہبی رہنما ایسے رجحانات کا رستہ روکیں ۔