لاوروف، بلینکن کی فون پر یوکرین  کی سکیورٹی ضمانتوں بارے گفتگو

ماسکو(شِنہوا) روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف اور امریکی وزیرخارجہ انتھونی بلینکن نے فون پر یوکرین کی صورتحال سمیت روس اور مغرب کے درمیان سکیورٹی ضمانتوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔روسی وزارت خارجہ کے ایک بیان کے مطابق لاوروف نے اس بات پر زور دیا کہ یوکرین کے خلاف "روسی جارحیت" بارے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی پروپیگنڈہ مہم اشتعال انگیز اہداف کی پیروی کرتی ہے،  اور کیف میں حکام کو منسک معاہدوں کو سبوتاڑ کرنے اور طاقت کے ذریعے "ڈنباس مسئلے" کو حل کرنے کی نقصان دہ کوششیں کرنے کی ترغیب دیتی ہے۔جہاں تک ماسکو کے نیٹو کے ساتھ معاہدہ کے مسودہ  اور امریکہ کے ساتھ سلامتی کی ضمانتوں پر معاہدہ کے مسودے کا تعلق ہے، لاوروف نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن اور برسلز کا ردعمل بنیادی طور پر اتحاد کی توسیع نہ ہونے اور روسی سرحدوں کے قریب اسٹرائیک ہتھیاروں کے نظام کی عدم تعیناتی پر ماسکو کے لیے اہم دفعات کو نظر انداز کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ معاملات امریکہ اور نیٹو سے موصول دستاویزات بارے ماسکو کے جا ئزہ میں مرکزی ہوں گے۔لاوروف نے بلینکن کو بتایا کہ یورو۔ اٹلانٹک خطے میں ناقابل تقسیم سلامتی بارے اعلی سطح کے وعدوں کی خلاف ورزی کے اقدامات ناقابل قبول ہیں۔دونوں فریقین نے دو طرفہ تعلقات بارے کچھ دیگر موضوعات پر بھی بات چیت کی۔

ای پیپر دی نیشن