مالٹا میں روایتی چینی ادویات  پر آن لائن تدریس کا آغاز

Feb 14, 2022

والیٹا (شِنہوا) مالٹا میں روایتی چینی ادویات (ٹی سی ایم) بارے آن لائن تدریس کا ایک سلسلہ شروع کیا گیا تاکہ مقامی افراد روایتی چینی ادویات سے متعلق بہتر طریقے سے جان سکیں۔ہفتہ کی شام چینی معالجین نے روایتی چینی ادویات پر پہلا لیکچر دیا جو مالٹا کے لئے 17 ویں چینی طبی ٹیم کے ساتھ گزشتہ اکتوبر میں پہنچے تھے۔اس کے بعد ٹیم ، چی گونگ جیسے مختلف موضوعات پر آن لائن روایتی چینی ادویات لیکچرز کا انعقاد کرے گی۔ اس تقریب کی میزبانی مالٹا میں چینی ثقافتی مرکز اور چین کی طبی ٹیم نے مشترکہ طور پر کی۔سامعین میں ایک مارک کیون لین نے شِنہوا کو بتایا کہ انہیں چی گونگ کی مشق کرنا پسند ہے۔ یہ حیرت انگیز ہے جس کی وجہ سے میں اس بارے مزید جاننا چاہتا ہوں"۔چین کی طبی ٹیم کے سربراہ چھین وی فینگ نے کہا کہ "ہمیں مالٹا کے عوام کو بیماریوں سے نجات دلانے میں خوشی ہے"۔روایتی چینی ادویات مالٹا کے باشندوں میں خاصی مقبول ہے، اس میں خاص طور پر آ کو پنکچرمینی پولیشن شامل ہے۔چین اور مالٹا کی حکومتوں نے 1994 میں مشترکہ طور پر روایتی چینی ادویات کے لئے بحیرہ روم علاقائی مرکز قائم کیا تھا۔ 2008 میں مالٹا کے سرکاری اسپتال میٹر ڈائی میں روایتی چینی ادویات کا شعبہ کھولا گیا۔ یہ پہلا موقع تھا جب روایتی چینی ادویات کو یورپی یونین کے کسی ریاستی اسپتال میں الگ شعبے کا درجہ دیا گیا۔

مزیدخبریں