بھارت نے بربریت میں برماکو بھی پیچھے چھوڑ دیا، جعفراقبال

Feb 14, 2022

اسلام آباد(خبر نگار) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سنیئر رہنماوسابق ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی و سینیٹر چوہدری جعفراقبال نے کہاہے کہ بھارتی مسلمان بیٹیوں نے حمیت،جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے حجاب اتارنے سے انکار کردیا، انتہا پسندہندوئوں کے ہجوم کا سامنا کرتے ہوئے ایک باوقار اور باحجاب مسلمان طالبہ کانعرہ تکبیر بلند کر نا مسلم حکمرانوں کوجھنجھوڑنے کے مترادف ہے،آر ایس ایس والے باہرسے زیادہ اندر سے کالے اور تاریک راہوں پر گامزن ہیں، بھارت کا حکمران طبقہ خود اپنے ہاتھوں سے تعصب ،تشدد اور نفرت کی بھڑکائی آگ میں جل جائے گا،بھارت نے بربریت میں برماکو بھی پیچھے چھوڑ دیا، وہاں اقلیتیں بُری طرح خوفزدہ ہیں،انتہاپسند ہندومسلمان بیٹیوں کے حجاب نوچ رہے ہیں وہ ناقابل برداشت ہے،اقوام متحدہ میں دم ہے تو ان فسطائی ہتھکنڈوں کے خلاف آواز اٹھائے۔مسلم لیگی رہنما چودھری جعفراقبال نے مزید کہاکہ حکمرانوںنے اقتدار کی ہوس میں جمہوری، آئینی ،پارلیمانی اقدار کو پامال کرکے پاکستان کوبے یقینی اورعدم استحکام کا شکار کردیا ہے۔

مزیدخبریں