اسلام آباد(نوائے وقت رپو رٹ)ناروے میں مقیم پاکستانیوں کی پاکستانی شہریت بحال کی جائے حکومت دوہری شہریت کا مسئلہ حل کرے دو سال قبل بتایا گیا تھا کہ دہری شہریت کا قانون پاس ہو گیا ہے مگر فروری2022 تک تاحال عمل درآمد نہیں ہو سکاتقریبا 3 سال قبل نارویجن پارلیمنٹ میں تارکین وطن کیلئے دوہری شہریت کا بل پاس کیا گیا تھا اور یکم جنوری 2020 سے ناورے میں عملی طور پرنافذ بھی ہو چکا ہے مگر پاکستان میں تا حال کسی قسم کا کوئی عمل درآمد نہیں کیا جا سکاجس کی وجہ سے ناورے میں تارکین وطن شدید ذہنی اذیت کا شکار ہیں ان خیالات کا اظہارصدر پاک ناروے فورم وسیم شہزاداور چیف آرگنائزر پاک ناروے فورم ومتحرک سماجی رہنما چوہدری اسماعیل سرور بھٹیاں نے پاک ناروے فورم کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں اور قومی اسمبلی کے ممبران سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد از جلد دہری شہریت کا بل پاس کر کے ناورے میں مقیم تارکین وطن کو ذہنی اذیت سے نجات دلائی جائے جن لوگوں نے پاکستانی شہریت چھوڑی تھی انہیں دوبارہ پاکستانی شہریت دی جائے اسماعیل سرور نے کہا کہ دوہری شہریت کے حوالے سے نارویجن پاکستانیوں کے مدد کیلئے سرگرم عمل ہیں ناورے میں دہری شہریت کا قانون پاس ہو چکا ہے اور عمل درآمدبھی ہو چکا ہے
حکومت دوہری شہریت کا مسئلہ حل کرے،وسیم شہزاد
Feb 14, 2022