تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ متفقہ، اپوزیشن ملک بچانے اکٹھی ہوئی:مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال

شکرگڑھ (نامہ نگار، نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اجلاس میں تحریک عدم اعتماد کا متفقہ فیصلہ ہوچکا ہے۔ اپوزیشن ملک کو بچانے کیلئے اکٹھی ہوئی ہے۔ مسلم لیگ ق اور ایم کیو ایم بھی وزیراعظم پر عدم اعتماد کرچکے ہیں۔ ایسی حکومت چاہئے جو پوری قوم کو متحد کرے۔ عمران خان پاکستان میں نفرت اور انتشار پیدا کر رہا ہے۔  مسلم لیگ ن کی سیاست پاکستان کو جوڑنے پر یقین رکھتی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن