بہاول پور( کرائم رپورٹر،نیوزرپورٹر) سلیبس دینے کے بہانے بلوا کر نجی کالج میںطالبعلم پر تشدد ،حبس بے جا میں رکھ لیا والدین کی منت سماجت پر جان بخشی ہوئی، طالبعلم محمد داد شاہد کو پرنسپل چوہدری طلعت اور کالج کوارڈی نیٹر سجاد حسین نے فون کر کے بلوایا کہ اسے سلیبس دینا ہے تاہم طالبعلم کے رات آٹھ بجے کے قریب کالج پہنچنے پر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر حبس بے جا میں رکھ لیا۔ تاہم ایف ایس سی کے طالبعلم کے والد شاہد سرور و دیگر اہل خانہ تقریبا تین گھنٹے تک گھر واپس نہ آنے پر کالج گئے اور منت سماجت کے بعد رہائی دلوائی طالبعلم کے والد شاہد سرور نے بتایا کہ سجاد حسین کوارڈی نیٹر کالج نے پرنسپل کے ساتھ ملکر اسکے بیٹے پر مبینہ طور پر تشدد کیا۔ شاہد سرور نے پولیس تھانہ بغداد الجدید بہاول پور درخواست دیتے ہوئے ہوئے پرنسپل کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پرنسپل نے موقف میں کہا کہ طالبعلم محمد داد شاہد نے آوٹ سیائڈر ز کے ہمراہ کالج میں لڑائی جھگڑا کیا تھا جس پر ڈانٹا تھا۔