جنوری میں بہترین کارکردگی سی ای او اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کی رینکنگ جاری 

Feb 14, 2022

ملتان(خصوصی رپورٹر)محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے جنوری 2022ء میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے چیف ایگزیکٹو آفیسرز ہیلتھ اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹس(ایم ایس) کی رینکنگ جاری کر دی ہے۔جسکے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ بھکر 98 نمبر حاصل کرکے صوبہ بھر میں پہلی پوزیشن پر رہے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ساہیوال اور وہاڑی 97 نمبر حاصل کرکے دوسری پوزیشن،چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈیرہ غازی خان،پاکپتن اور اوکاڑہ 96 نمبر حاصل کرکے صوبہ بھر میں تیسری پوزیشن پر رہے۔ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کے ایم ایس میں کارکردگی کے لحاظ سے ایم ایس میانوالی 99 نمبر حاصل کرکے صوبہ بھر میں پہلی پوزیشن،ایم ایس ننکانہ صاحب،چنیوٹ،جہلم،بھکر،نارووال،لیہ اور اوکاڑہ 98 نمبر حاصل کرکے دوسری پوزیشن،ایم ایس ملتان،قصور،خوشاب اور ٹوبہ ٹیک سنگھ 97 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن پر رہے۔تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کے ایم ایس میں کارکردگی کے لحاظ سے ایم ایس حضرو اور تلہ گنگ 100 نمبر حاصل کرکے صوبہ بھر میں پہلی پوزیشن،ایم ایس لالیاں،کامونکی،کوٹ سلطان،جتوئی،کہوٹہ،ٹیکسلا اور سلانوالی 99 نمبر حاصل کرکے دوسری پوزیشن،ایم ایس مانکیرہ،علی پور،کوٹ ادو،حویلی لکھا،دیپالپور،گوجر خان،ڈسکہ،پسرور،گوجرہ،بورے والا 98 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن پر رہے۔

مزیدخبریں