میلسی میں نوجوان تاجر کے قتل کے محرکات سامنے آگئے  

Feb 14, 2022

میلسی (تحصیل رپورٹرو) نوجوان کے قتل کے محرکات سامنے آگئے ،بھائی کے ساتھ مشابہت، قاتلوں نے بڑے بھائی  کی بجائے چھوٹے بھائی کو فائرنگ کر کے قتل کیا، دو یو م قبل مقتول کے بڑے بھائی کولڑکی سے رشتہ ختم نہ کر نے پر قتل کی دھمکی دی تفصیل کے مطابق گزشتہ روز میلسی کے مصروف ترین علاقہ چوڑی بازار میں تین مو ٹر سائیکل سوار افراد نے دکان پر مو جود محمد محمود رضا سعیدی کے صاحبزادے سعد رضا کو اندھا دھند فائرنگ کر کے مو ت کے گھاٹ اتار کر  فرار ہو گئے تھے ۔ مقتول سعد رضا کی نمازجنازہ کمیلہ گراونڈ  میں ادا کی گئی جس میں ہزاروں شہریوں نے شر کت کی ۔دوسری جانب مقتول کے والد محمد محمود رضا سعیدی کی در خواست پر پولیس تھانہ سٹی میلسی میں نامعلوم قاتلوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اورسی سی ٹی وی کیمرہ  کے ذریعے پولیس نے قاتلوں کی ویڈیو بھی حاصل کر لی ہے۔ جبکہ اس قتل کے اصل محرکات بھی سامنے آرہے ہیں جن کے مطابق مقتول کے بڑے بھائی اور پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے سر گرم رہنما حسنین رضا حملہ آوروں کا اصل ٹارگٹ تھے جن کی کچھ عرصہ قبل وہاڑی کی پیپلز کالونی کے رہائشی محمد بوٹا کی بیٹی سے منگنی ہو ئی اور منگنی کے چند روز بعد ہی حسنین رضا کی منگیتر عا صمہ کو اپنے بھائی ارسلان کے ہمراہ نا معلوم حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تھا اس وقوعہ کا تھانہ صدر وہاڑی میں مقدمہ درج ہے اس دوران ملزمان نے فون کال کے ذریعے حسنین رضا کو عاصمہ سے رشتہ ختم کر نے کا کہا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں تھیں اور دو روز بعد حسنین رضا کی دکان پر اس کے چھوٹے بھائی کو قتل کر دیا گیا قاتلوں کا اصل ٹارگٹ حسنین رضا تھے چو نکہ دونوں بھائیوں میں بے حد مشابہت تھی اس لیے سعد رضا کو حسنین رضا سمجھ کر قتل کیا گیا پولیس نے تمام پہلووں پر تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزیدخبریں