پلاٹ کے تنازعہ پر جھگڑا ، 12افراد زخمی،دو کی حالت نازک 

گگو منڈی(نامہ نگار) پلاٹ کے تنازع پر 12افراد شدید زخمی ، قبضہ کی خاطر دونوں پارٹیوں میں ڈنڈوں سوٹوں کا آزدانہ استعمال تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نواحی گائوں 279ای بی کے کھوکھر برادری کے دو گرپوں سابق چیئرمین یونین کونسل عبدالرازق کھوکھر اور وریام کھوکھر وغیرہ کے درمیان کنچی موڑ پر موجود چھے مرلہ کے پلاٹ پر قبضہ کی خاطر تصادم ہو گیا جس میں دونوں پارٹیوں کی طرف سے ڈنڈوں سوٹوں کا آزادنہ استعمال کیا گیا تصادم کے نتیجہ میںعبدالرازق کھوکھر گرو کے حافظ طارق کھوکھر،منصب علی، ارشاد،مشتاق، مقبول جبکہ دوسرے گروپ کے وریام کھوکھر محمد رفیق، محمد صدیق، محمد ظفر،عبدلمجید پسران غلام مرتضی کھوکھرشدید زخمی ہوگئے و قوع کی اطلاع پر مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو آرایچ سی گگو منڈی مہنچا دیا جہاں دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن