ملتان(خصوصی رپورٹر)محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے جنوری 2022ء میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے چیف ایگزیکٹو آفیسرز ہیلتھ اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹس(ایم ایس) کی رینکنگ جاری کر دی ہے۔جسکے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ بھکر 98 نمبر حاصل کرکے صوبہ بھر میں پہلی پوزیشن پر رہے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ساہیوال اور وہاڑی 97 نمبر حاصل کرکے دوسری پوزیشن،چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈیرہ غازی خان،پاکپتن اور اوکاڑہ 96 نمبر حاصل کرکے صوبہ بھر میں تیسری پوزیشن پر رہے۔