شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سا بق ادوار پر تنقید کی بجائے اپنی کارکر گی دکھائے، پی ٹی آئی کے تین سالہ دور اقتدار عوام کو بدحالی اور مسائل و مشکلات کے سوا کچھ نہیں ملا، عوام حکمرانوں سے تنگ آ چکے ہیں اور حکمرانوں کو بدعائیں دے رہے ہیں حکومت نے غر یب آدمی کے منہ سے آخری نوالہ تک چھین لیا ہے ملک کاہر طبقہ تبد یلی سرکار سے کو س رہا ہے اس نااہل حکومت سے نجات چاہتا ہے، اپنے ایک بیان میں محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا کہ تحریک انصا ف کی حکومت کی اب تک کی کار کر د گی صر ف اپوز یشن کیخلا ف بیان بازی تک محدود ہے، حکومت نے تین سال میں کو ئی تر قیا تی کام نہیں کروایا مہنگا ئی اور بے روز گاری بھی حکومت سے کنٹرو ل نہیں ہو سکی الٹا اضافہ کیا گیا ہے، انہو ں نے کہاکہ تبدیلی سرکار نے عوام کی مایوس کیا ہے۔