معاشرے میں عورت کیخلاف ہراسمنٹ واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے:طارق چودھری

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)انجمن تاجران فروٹ منڈی کے صدر الحاج محمدطارق چودھری نے کہا ہے کہ معاشرے میں عورت کے خلاف ہراسمنٹ اور تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے خاندان کا ادارہ شکست وریخت کا شکار ہے جس کی بنیادی وجہ معاشرہ میں حیا اور حجابی رویوں سے اجتناب اور تقوی سے دوری ہے مادیت پرستی اور دنیا کی رنگینیوں میں گم ہوکر ہم نسلوں کی تربیت سے غافل ہوگئے ہیں یہ اس بات کی نشان دہی بھی کرتے ہیں کہ ہمارے ہاں صنفی رویوں کی بہت کمی ہے  ان خیالات کااظہارانہوںنے یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر حاجی عبدالغفار،رانا محمدزبیر ودیگربھی موجودتھے۔

ای پیپر دی نیشن