سانگلہ ہل (نمائندہ خصوصی) بین ا لاقوامی شہرت یافتہ شاعر سید راشد عارف قلیل علالت کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ،نمونیا کی دوا لینے ہسپتال گئے تو وہیں دم توڑ گئے،سید راشد عارف شاعری کی کتاب '' ہمارے ساتھ چلو'' کے خالق تھے ،سید راشد عارف کا خصوصی شعر’’ہمارے نام سے لرزاں ہے گردش دوراں،ہمارا عزم جواں ہے ہمارے ساتھ چلو ‘‘ایم کیو ایم کا نعرہ بن گیا،راشد عارف بہت عرصہ کراچی میں مقیم رہے اور پھر ایم کیو ایم کے 2گروپوں میں تقسیم ہونے پر دلبرداشتہ ہوکر سانگلہ ہل آگئے تھے۔