چوہدری عمر آفتاب،خرم اعجاز چٹھہ کی سی ای او ایجوکیشن سے ملاقات

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) پارلیمانی سیکرٹری چوہدری عمر آفتاب ڈھلوں ایڈووکیٹ اورچوہدری خرم اعجاز چٹھہ ایم پی اے نے چیف ایگزیکٹوآفیسر ایجوکیشن شیخوپورہ میاں شفقت حبیب سے ملاقات کی اورپنجاب حکومت کی طرف سے محکمہ تعلیم میں اصلاحات، معیار تعلیم کو بہتر بنانے،اساتذہ و طلبہ کو لاحق مسائل کے حل، فروغ تعلیم اور شرح خواندگی میں اضافہ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جبکہ محکمہ تعلیم شیخوپورہ کے تحت چلنے والے سرکاری تعلیمی ادارو ں میں جاری ترقیاتی کاموں کی نگرانی اور میرٹ پر تکمیل پر بھی بات کی گئی، ان ارکان اسمبلی نے درجہ چہارم کی ہونے والی بھرتیوں کے لائحہ عمل پر بھی بات کی اور بتایا کہ طلبائ￿  اور طالبات کیلئے نارنگ میں دو ماڈل ہائی سکولز بھی تعمیر کئے جائیں گے جن کا تعمیراتی کام جلد شروع ہو جائے گا، ملاقات کے دوران چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن میاں شفقت حبیب نے فروغ تعلیم کی خاطر اٹھائے گئے اقدامات اور انتظامی امور پر بریفنگ بھی دی جس پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے چوہدری عمر آفتاب ڈھلوں ایڈووکیٹ ایم پی اے اور چوہدری خرم اعجاز چٹھہ ایم پی اے نے انہیں اپنے ہر ممکن تعاو ن کی یقین دھانی کروائی۔

ای پیپر دی نیشن