شرابی کانسٹیبل پولیس چوکی  اجنیانوالہ میں نائب محرر تعینات

اجنیانوالہ(نامہ نگار)بااثر اکائونٹنٹ کی آشیر باد پر شرابی کانسٹیبل کو پولیس چوکی اجنیانوالہ میں نائب محرر تعینات کر دیا گیا بدنام زمانہ کانسٹیبل متعلقہ تھانہ صدر فاروق آباد کے گائوں بندوکے کا رہائشی ہے ۔بتایا گیا ہے کہ کانسٹیبل رانا محمد افضل جو کہ تھانہ صدر فاروق آباد اور پولیس چوکی اجنیانوالہ کے علاقہ میں واقع گائوں موضع بندوکے کا رہائشی ہے دوران ڈیوٹی شراب کے نشہ میں دھت رہتا ہے جسے قبل ازیں پولیس چوکی باہو چوک سے دوران ڈیوٹی شراب پی کر ہوائی فائرنگ کرنے پر ڈی پی او شیخوپورہ نے معطل کر کے لائن حاضر کر دیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن