شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)حضرت علی المرتضیٰؓکی ولادت باسعادت کے حوالے سے معروف ثناء خواں الحاج سید ریحان قادری کی رہائشگاہ پر محفل منعقد کی گئی جس کی صدارت سجادہ نشین آستانہ عالیہ ڈگرائے کلاں پیر سید خادم حسین نقوی بخاری نے کی جبکہ محمد وقاص ارشد، سید رفاقت علی شاہ، عابد علی عابد، سید وسیم عباس بخاری، سید احسان حیدر بخاری، سید غلام مرتضیٰ گیلانی نے گلہائے عقیدت پیش کئے، شرکاء محفل سے خطاب کرتے ہوئے سجادہ نشین آستانہ عالیہ ڈگرائے کلاں پیر سید خادم حسین نقوی بخاری نے کہا کہ حضرت علیؓ کا گھرانہ اول روز سے معرفت الٰہی اور معرفت رسالت مآب ؐ کا مرکز رہا ہے، یہی وجہ تھی کہ حضرت مْطلب خانہ کعبہ کے متولی رہے اور ابوطالب نے اپنے بیٹے حضرت علی ؓ شیر خدا کو ایثار، وفا اور استقامت کا مظہر بنا کر حضور نبی اکرمؐ کی آغوش تربیت میں دیا، امت مسلمہ کے سب سے پہلے نمازی اور سب سے پہلے اسلام قبول کرنے والے اور ہر میدان میں دشمنان اسلام کو شکست کھانے پر مجبور کر دینے والے حضرت علیؓشیر خدا تھے۔