قصور: سرکاری نرخنامے نظرانداز‘دکانداروں نے مرضی کے ریٹ مقرر کر لئے

قصور(نمائندہ نوائے وقت)ملک بھر کی طرح ضلع قصور میں بھی اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔خود ساختہ مہنگائی نے عوام کا خون نچوڑنا شروع کر دیا۔دکانداروں نے مرضی کے ریٹ مقرر کر دیئے جبکہ ضلعی انتظامیہ کی مبینہ خاموشی عوام کے لیے پریشانی کا باعث۔  ملک میں  گڈ گورننس  کے فقدان  اور بیوروکریسی  کی بے حسی  کی وجہ سے اشیائ￿  خوردونوش کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے شہر بھر میں دکانداروں کی خود ساختہ مہنگائی نے غریب عوام کا خون نچوڑنا شروع کر دیا ہے  دکاندارسرکاری نرخناموں کے بغیر اپنی مرضی کے ریٹ مقرر کر کے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے ہیں مگر ستم بالا ستم ضلعی انتظامیہ کی طرف سے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کمیٹیاں بالکل ناکام اور خاموش تماشائی بن کر رہ گئیں ہیں۔  ایک اخباری  سروے  سے گفتگو کرتے ھوئے عوامی فلاحی کمیٹی کے مرکزی راہنما  ایم یاسین  فرخ  ایڈووکیٹ نے  کہا  کہ  حکومت خود ساختہ مہنگائی کرنے والوں کے آگے بے بس دیکھائی دیتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن