راہوالی اور گردونواح میں منچلوں کی دو روز تک بسنت،قاتل ڈور کا کھلے عام استعمال

گکھڑمنڈی(نامہ نگار)تھانہ کینٹ کے علاقہ راہوالی اور گردونواح میں منچلوں نے پتنگیں اور گڈیاں اڑاتے ہوئے دو روز تک منی بسنت منا کر قانون کی دھجیاں اڑا دیں، چوری چھپے پتنگیں اور ڈور فروخت کرنے والوں نے خفیہ پیغامات کو اپنے زرائع سے پھیلا کر منچلوں کو منی بسنت منانے کی اطلاعات دیں جس کی وجہ سے ہفتہ اور اتوار کے روز شام تک خوب پتنگ بازی ہوتی رہی اور کیمیکل لگی خونی ڈور کا استعمال ہوتا رہا غیر قانونی پتنگ فروشوں جو رات کے وقت پتنگیں خرید کر لے آتے ہیں بلکہ کئی لوگوں نے تو پتنگوں اور گڈیوں کے سٹاک کررکھے ہیں جہاں سے منچلے شوقین نوجوان آسانی سے گڈیاں اور پتنگیں خرید کر لے آتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن