فیروزوالہ (نامہ نگار ) پیپلزکالونی فیروزوالہ میں زیر زمین سیوریج سسٹم کی لائنیں خراب ہونے سے ٹوٹ پھوٹ گئیں جس کی وجہ سے گنداپانی گلی محلوں میں بہہ رہا ہے جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامان کرنا پڑ رہا ہے ۔سیوریج کا پانی سرکاری سکول میں داخل ہونے سے طلباء کو سکول جانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔شہریوں نے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ علاقے میں سیوریج لائینیں فوری طور پر تبدیل کی جائے۔ شہریوں نے بتایا کہ علاقے میں ایک عرصہ سے سیوریج کی مین لائینیں خراب پڑی ہوئی ہیں۔ اس سلسلے میں میونسپل ٹائون کمیٹی فیروزوالہ اور تحصیل انتظامیہ کو متعدد بار آگاہ کیا گیا ہے جنہوںنے کوئی کاروائی نہ ہے شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کمیشن روڈ ڈویثرن اور ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سے مطالبہ کیا ہے علاقے میں گندے پانی کے نکاس کے لیے فوری اقدامات کیا جائیں اور ذمہ دار افراد کے خلاف کاروائی کی جائے۔ علاوہ ازیں رنگیاںجھنگیاں ڈسپوزل آئے روز خراب رہنے سے گندے پانی کے نکاس کے لیے رکاوٹ بنا ہوا ہے۔ وہاں پر تعینات عملہ اکثر غائب رہتا ہے۔
فیروزوالہ : سیوریج سسٹم کی لائنیں خراب ،گند اپانی گلی محلوں میں بہنے لگا
Feb 14, 2022