علی پورچٹھہ(نامہ نگار ) شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب کے تمام ہسپتالوں اور دیہی مراکز میں کتے کے کاٹنے کے بعد لگائی جانے والی ویکسین فراہم کی جائے تفصیلات کے مطابق آج کل پنجاب کے اکثر علاقوں میں کتوں کے کاٹنے کے بہت زیادہ واقعیات رونما ہو رہے ہیں لیکن اکثر ہسپتالوں اور دیہی مراکز صحت میں لگائی جانے والی ویکسین نہیں جس سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور انھیں دور دراز کے شہروں کا رخ کرنا پڑتا ھے لہذا اس اہم مسئلہ کی جانب فوری توجہ دی جائے۔