کرونا: 44 فیصد پاکستانیوں کے معاشی حالات مزید خراب ہونے کاخد شہ 

Feb 14, 2022

کراچی (کامرس رپورٹر)عالمی وبا کرونا سے 44 فیصد پاکستانیوں کے معاشی حالات مزید خراب ہونے کا انکشاف سامنے آیاہے۔ریسرچ کمپنی اپسوس پاکستان کے سروے میں کرونا کے باعث 21 فیصد پاکستانیوں نے معاشی حالات میں بہتر ی کا اعتراف کیا۔ 44 فیصد پاکستانیوں نے کرونا سے اپنے معاشی حالات مزید خراب ہونے کا بتایا۔ سروے میں معاشی حالات میں خرابی کا سب سے زیادہ شکوہ کم آمدنی والے 50 فیصد اور متوسط آمدن رکھنے والے 48 فیصد افراد نے کیا۔اپسوس پاکستان کے سروے میں صوبوں میں خود کے مالی حالات مزید خراب ہونے کا کہنے والوں کی سب سیزیادہ شرح پنجاب اور خیبرپی کے میں 47 فیصد نظر آئی۔ شہروں کے مقابلے میں دیہی علاقوں سے تعلق رکھنے والے 55 فیصد افراد نے بھی وباکے باعث معاشی مشکلات بڑھنے کی شکایت کی ہے۔

مزیدخبریں