:شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما ملک وسیم رضا ڈوگرنے کہا ہے کہ تحریک انصاف تباہی اورخوف کی علامت بن چکی ہے حکمرانوںکی نااہلیوںکی وجہ سے مسائل میں اضافہ اس حد تک بڑھ چکا ہے کہ غریب آدمی دووقت کی روٹی سے بھی تنگ آچکا ہے کرپشن فری پاکستان بنانے والوںکے دور میں ملکی تاریخ کی بدترین کرپشن کی گئی ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ ان کیلئے چارج شیٹ سے کم نہ ہے اس کے باوجود عمران خان اورانکی ٹیم کی ڈھٹائی سے قوم کو گمراہ کرنا ان کی بے ضمیری ہے قوم آج بھی ریلیف کے متمنی ہیں