شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)سابق رکن صوبائی اسمبلی حاجی محمد نواز نے کہاہے کہ ہمیں من حیث القوم احکامات خداوندی اور فرامین محمدی ﷺ سے آگاہ ہونا اور انہیں اپنی زندگیوں کا نصب العین بنانا ہوگا یہی ہماری فلاح و نجات اور کامرانی کا محور و مرکز ہیں جنہیں ہم بھلائے بیٹھے ہیں ہمیں احکامات دین کو اپنانا ہوگاتب ہی ہم دنیا و آخرت کی کامیابیوں کو سمیٹنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں ورنہ مشکلات اور پریشانیاں ہی مقدر رہیں گی۔ان خیالات کااظہارانہوںنے یہاںصحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
احکامات خداوندی کواپنی زندگیوں کا نصب العین بنانا ہوگا : حاجی نواز
Feb 14, 2022