چوہدری خوشی کھوکھر کی زیر صدارت ایریگیشن ایمپلائز فیڈریشن کا اجلاس

Feb 14, 2022

شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)آل پاکستان ایریگیشن ایمپلائز فیڈریشن کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت چوہدری خوشی محمد کھوکھر کینال آفس شیخوپورہ منعقد ہوا ۔جس میں مقررین نے کہا کہ اسلام کی بہادر بیٹی مسکان نے حجاب کی حرمت کا تحفظ کرکے عالم اسلام کا سر فکر سے بلند کردیا ہے اور بھارتی شرپسندوں اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے انتہا پسندانہ اقدامات کے خلاف صدائے حق بلند کرکے ثابت کردیا کہ اسلام کی حرمت اور پردے کے تحفظ کیلئے مسلم قوم کی بیٹیاں کسی قربانی سے دریغ نہیں کرنیگی۔ اس موقع پر یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں ملازمین ایریگیشن نے کشمیریوں پر بھارتی جارحیت اور ظلم و زیادتی کی پُر زور مذمت کی عالم اسلام اور اقوام متحدہ سے پُر زور مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر اور بھارتی مسلمانوں پر ظلم بندکروائے بصورت دیگر بھارت سے بائیکاٹ کردیں ۔ 

مزیدخبریں