شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)اصول پرست گروپ کے رہنما وسابق ممبرمیونسپل کمیٹی میاں توصیف سلیم نے کہاہے کہ نصاب تعلیم اور میڈیا کے ذریعے دونوں اصناف کیلئے اسلام کے دیئے ہوئے اصول و ضوابط کا شعور معاشرے میں عام کیا جائے اس کے ساتھ خواتین سے بدسلوکی کو روکنے کیلئے موجودہ قوانین کا شعور عام کیا جائے اور آئین کے مطابق مزید قانون سازی بھی کی جائے، خصوصا خواتین کی حرمت پامال کرنے والے سائبر کرائمز میں فوری انصاف کا حصول آسان بنایا جائے کیونکہ ایک عورت کیلئے اس کی حرمت پر آنچ آنے کا معاملہ سب سے زیادہ تکلیف دہ ہے بھارتی کی کرناٹکا یونیورسٹی کی بہادر مسلمان طالبہ کی جرات اور حجاب پسندی کو سلام پیش کرتے ہیں طالبہ نے حجاب کے مخالفوں کے منہ بند کردیئے ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے سابق ضلع نائب ناظم میاںلیاقت علی کے ڈیرہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔