کراچی ( اسپورٹس رپورٹر ) کراچی میں منعقدہ نیشنل یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام " کامیاب جوان " کی ایک تقریب میں وزیراعظم کے مشیر خاص برائے یوتھ افیئر عثمان ڈار نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ہمراہ پی ایچ ایف کے کوآرڈینیٹر و کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری انٹرنیشنل ہاکی پیلئر حیدر حسین کو ان کی خدمات کے اعتراف میں تعارفی سند پیش کی، تقریب میں ارکان سندھ اسمبلی ارسلان تاج، جمال صدیقی سنیت دیگر بھی موجود تھے۔عثمان ڈار اور ممبر قومی اسمبلی عالمگیر خان کے دستخط سے دیئے جانے والے تعارفی اسناد میں حیدرحسین کی خدمات کا اعتراف کیا گیا ہے، عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ انٹر نیشنل ہاکی پیلئر حیدر حسین نے جس طرح چیمپئنز ٹرافی، ایشیائ کپ، ایشیئن گیمز، اذلان شاہ کپ اور اولمپکس کوالیفائی میچز میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے اسی طرح انہوں نے کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری کی حیثیت سے ثابت کردیا ہے کہ وہ قومی کھیل کا دیوانہ ہے، پانچ سال قبل ویران، سنسان اور بیابان نظر انے والے کے ایچ اے اکیڈمی کو اپنی مدد آپ کے تحت ایک خوبصورت اسپورٹس کمپلیکس میں تبدیل کرنا حیدر حسین کا قابل فخر کارنامہ ہے، کبھی کے ایچ اے اکیڈمی میں کوئی کھیلنے نہیں آتا تھا لیکن اب روزانہ خواتین سمیت 100 سے زیادہ کھلاڑی کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس آتے ہیں اور یہاں موجود اسٹروٹرف کی جدید سہولت سے مستفیض ہورہے ہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ ایتھلیٹس کمپلیکس میں موجود ماڈرن جم، باکسنگ ارینہ، فٹ سال، جاگنگ ٹریک، مارشل آرٹ اکیڈمی اور ٹگ اف وار اکیڈمی کی سہولت سے بھی بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں، ممبر قومی اسمبلی عالمگیر خان کا کہنا ہے کہ 2016 سے تاحال سیکڑوں معیاری ایونٹس کا انعقاد اور کلب کی سطح کے ٹورنامنٹس کا نجی چینل پر براہ راست دیکھائے جانے سے واضح ہے کہ قومی کھیل کی بحالی حیدر حسین کا مشن ہے، حیدر کراچی کا ہیرو ہے۔گزشتہ سال ایک ہزار سے زیادہ بچوں پر مشتمل ونٹر کیمپ کا انعقاد حیدر حسین کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے، ونٹر کیمپ میں بچوں کے ساتھ والدین کے آنے سے ظاہر ہے کہ کراچی والے کے ایچ اے کے سیکریٹری پر اعتماد کرتے ہیں،