کراچی (منیر احمد بھٹی ) تیسری کمشنر کراچی سٹی میراتھون میں انڈر 19 میل کیٹیگری میںاسامہ حسن، انڈر 19 فیمیل میںممتاز، انڈر 29 میل کیٹیگر ی میں سہیل عامر انڈر 29 فیمیل میں ارم شہزاد، 29 سے زائد عمر کی کیٹگری میں اسرار احمد اور29 سے زا ئد فیمیل کی کیٹیگری میں خدیجہ کاظم نے پہلا انعام جیت کر نمایاں رہے۔کراچی انتظامیہ نے اتوار کو کراچی میں تیسری کمشنر مراتھون ریس منعقد کی۔کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے مراتھون کا افتتاح کیا مراتھون کو فیسٹول کی طرح منعقد کیا گیا۔ رنرز کے علاوہ بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کے اسپیشل اسسٹنٹ ارباب لطف اللہ ،ڈی جی رینجرز میجر جنرل افتخار حسن چودھری بر طانیہ کے ڈپٹی ہا ئی کمشنر جرمنی اور ترکی کے قونصل جنرل یمن کے اعزازی قونصل جنرل مرزا افتخار بیگ مراکو کے اعزازی قونصل جنرل مرزا اشتیاق بیگ اور دوست علی بلوچ نے خصوصی شرکت کی۔ مراتھون میںدس ہزار سے زائد رنرز نے حصہ لیا۔سینیر صحافی طا ہر صدیقی نے بھی تیسری کمشنر کراچی مراتھون ریس میں گزشتہ تین بر سوں کی طرح حصہ لیا انھوں نے دس کلو میٹر کی ریس میں حصہ لیا اور اسپیشل انعام حاصل کیا۔میراتھون ڈی ایچ اے کلب معین خان اکیڈمی سے شروع ہوئی اور اسی مقام پر اختتام پذیر ہوئی میراتھون میں انڈر19، انڈر 29 اور اوور 29 کیٹیگریز شامل کی گئی تھیں پچاس سال سے زائد عمر افراد کے لیے ویٹرنز کیٹیگری میں بھی رنرز نے حصہ لیا۔اسپیشل کڈز اور فیملی فن ریس کا بھی انعقاد کیا گیا میراتھون کا فاصلہ 10 کلو میٹر جبکہ خواتین کے لیے 6 کلو میٹر تھا۔ بعد ازاں کمشنر کراچی نے جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کئے ۔کمشنر نے کہا کہ مراتھون سے امن اور کھیل کو فروغ کرنے کی حکومت کی کوششوں میں مدد ملے گی جس بھرپور انداز میں شہریوں نے مراتھون میں حصہ لیا ہے۔ اس سے ان کی کھیلوں سے وابستگی کا اظہار ہوتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مراتھون نے کراچی کا مثبت چہرہ پیش کیا ہے۔ لوگوں نے امن اور کھیل سے محبت کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کراچی میں کھیلوں کی سرگرمیوںکو فروغ دینے کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ انھوں نے انتظامیہ،نجی اداروں اور کھیلوں سے وابستہ تنظیمون اور سندھ اولپمک ایسو سی ایشن کا شکریہ ادا کیا انھوں نے کہا کہ اتنا بڑا ایونٹ مشترکہ کوششوں کے بغیر ممکن نہ تھا انھوں نے عیسی لیبارٹری کے والنٹرز کا شکریہ بھی ادا کیا ،۔اسپیشل کڈز اور فیملی فن ریس کا بھی انعقاد کیا گیا۔ اسامہ حسن نے انڈر 19 میل کیٹیگری میں میں پہلا انعام حاصل کیا ، انڈر 19 فیمیل میںممتاز نے پہلا انعام حاصل کیا، انڈر 29 میل کیٹیگر ی میں پہلا انعام سہیل عامر نے حاصل کیا ، انڈر 29 فیمیل میں ارم شہزاد نے پہلا انعام حاصل کیا 29 سے زاید عمر کی کیٹگری میں اسرار احمد نے پہلا انعام حاصل کیا جبکہ 29 سے زا ئد فیمیل کی کیٹیگری میں خدیجہ کاظم نے پہلا انعام حاصل کیا۔