اسلام آباد (خبر نگار) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41 کرونا مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ کرونا وائرس کے مزید 3 ہزار 206 کیسز سامنے آئے ہیں، جبکہ مزید 4 ہزار 935 مریض اس سے شفایاب ہو گئے۔ پاکستان بھر میں اب تک 29 ہزار 772 کرونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کل مریضوں کی تعداد 14 لاکھ 83 ہزار 798 ہو چکی ہے۔ سندھ میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 5 لاکھ 57 ہزار 931 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کل اموات 7 ہزار 978 ہو گئیںپنجاب میں کرونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 94 ہزار 971 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 355 ہو چکی ہیں۔