اسلام آباد(نا مہ نگار)پاکستان میں ہائیڈرو پاور ڈویلپمنٹ کے حوالے سے بین الاقوامی سمپوزیم آج ہوگا۔وزیراعظم عمران خان بین الاقوامی سمپوزیم کے مہمان خصوصی ہوں گے۔سمپوزیم سے انٹرنیشنل کمیشن آن لارج ڈیمز کے صدر خطاب کریں گے۔امریکہ، چین، ترکی، سوئٹزرلینڈ اور آسٹریلیا کے معروف ماہرین بھی سمپوزیم میں اظہار خیال کریں گے۔