خیبر پی کے ضمنی الیکشن:  پی ٹی آئی، جے یو آئی5 ،5 سیٹوں پر کامیاب

پشاور (بیورو رپورٹ/مانیٹرنگ رپورٹ) خیبرپی کے میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں امیدواروں کے انتقال اور ناخوشگوار واقعات کے باعث پشاور، نوشہرہ، خیبر، مہمند، مردان، کوہاٹ، کرک، بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان، چارسدہ، بونیر اور باجوڑ میں ری پولنگ ہوئی۔ سب سے زیادہ تگڑا مقابلہ ڈی آئی خان کی سٹی میئر کی نشست پر ہوا، پی ٹی آئی کے عمر امین گنڈا پور کو واضح برتری حاصل ہو گئی۔ غیر ختمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی اور جے یو آئی ف کو 5, 5 سیٹوں پر کامیابی ملی۔ اے این پی اور جماعت اسلامی کا ایک ایک چیئرمیں کامیاب، جبکہ دو آزاد امیدواروں نے سیٹیں جیتیں۔ ضلع لکی مروت میں تحصیل چیئرمین، دیہی ونیبرہڈ کونسل ممبران کی نشست کیلئے ووٹنگ ہوئی۔ سرائے نورنگ میں3 پولنگ سٹیشن پر تحصیل چیئرمین کے لئے مقابلہ تھا۔ مردان کی دو ولیج کونسلز کی نشستوں پر ری پولنگ ہوئی ہے۔ جے یو آئی (ف) بلدیاتی انتخابات میں سٹی میئر پشاور کی سیٹ بھی لے گئی۔ جے یو آئی کے زبیر علی ایک ہزار 30 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے۔ پی ٹی آئی کے رضوان بنگش 736 ووٹ لے سکے۔ تحصیل کونسل باڑہ پر دوبارہ پولنگ میں تمام 5 پولنگ سٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ آ گیا جس کے مطابق جے یو آئی (ف) کے مفتی کفیل 8077 ووٹ لیکر بطور چیئرمین کامیاب ہو گئے۔ آزاد امیدوار عبدالرزاق 7675 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ کوہاٹ کی نیبرہڈ کونسل تپی کی جنرل نشست کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق جے یو آئی ف کے ملک ذاکر اﷲ بطور چیئرمین کامیاب ہو گئے۔ تحصیل میئر ڈیرہ اسماعیل خان سٹی کے بلدیاتی انتخابات میں 302 میں سے 122 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے عمر امین گنڈا پور 22 ہزار 668 ووٹ لے کر آگے ہیں۔ جے یو آئی (ف) کے کفیل نظامی 14 ہزار 300 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے فیصل کریم کنڈی 12 ہزار 734 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہیں۔ گورنمنٹ سکول نمبر 3 ڈی آئی خان میں سیاسی جماعتوں کے کارکنوں نے ہوائی فائرنگ کی۔ پی ٹی آئی‘ جے یو آئی اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے فائرنگ کی۔ اسی طرح پشتہ خرہ تحصیل کیلئے ایک پولنگ سٹیشن پر ری پولنگ کی گئی حیات آباد کے پولنگ سٹیشن پر دوبارہ پولنگ کے بعد جمعیت علماء اسلام کے محمد ہارون 11ہزار321 لے کر چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں۔ ن لیگ کے ظاہر خان 10ہزار 162 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ نیبر ہوڈ کونسل قادر آباد پر پی ٹی ائی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار فقیر محمد778 ووٹ کے ساتھ نیبر ہوڈ چیئرمین منتخب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار فرید گل 658 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر جنرل کونسلر منتخب ہوئے۔ کرک کی دو تحصیلوں تحصیل کرک  اور بانڈہ دائو شاہ میں پی ٹی آئی کے امیدوار جیت گئے۔ کرک سے عظمت خٹک سب سے زیادہ ووٹ لیکر کامیاب جبکہ اے این پی کے عبد الرحمان دوسرے نمبر پر رہے۔ دوسری تحصیل بانڈہ دائوشاہ کے چاروں پولنگ سٹیشنوں میں پی ٹی آئی کے عنایت خٹک پہلے نمبر پر جبکہ جے یو آئی کے بابو خالد دوسرے نمبر پر ہیں۔ تحصیل کرک میں دبلی لواغر اور شگی لواغر کے خواتین کے بیلٹ باکسز کو آگ لگا دی گئی۔ ذرائع کے مطابق برقع پوش نامعلوم خواتین نے ووٹ پول کے بہانے بیلٹ باکس میں آتش گیر مواد ڈال دیا جس سے بیلٹ باکس میں آگ لگ گئی، آگ لگنے کے بعد پولنگ سٹیشنز میں بھگدڑ مچ گئی۔ تخت نصرتی کے کندہ باجی خیل پولنگ سٹیشن پر مقامی لوگوں نے بائیکاٹ کر دیا اور تمام نشستوں پر ووٹنگ کا مطالبہ کر دیا۔  چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے خیبر پی کے بلدیاتی الیکشن کے ری پولنگ مرحلے میں بہترین کارکردگی پر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اظہار تشکر کیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے پاکستان آرمی‘ فرنٹیئر کانسٹیبلری‘ فرنٹیئر کور اور پولیس کے تعاون کو سراہا اور کہا کہ پولنگ کے عمل میں سارا دن تمام متعلقہ ادارے اور محکمے متحرک رہے۔ تحصیل خار میں جے یو آئی ف کے سید بادشاہ جیت گئے ہیں۔ تحصیل درہ آدم خیل میں آزاد امیدوار شاہد بلال آگے ہیں۔ تحصیل جہانگیرہ میں تحریک انصاف کامیاب ہو گئی۔ تحصیل کونسل سرائے نورنگ سے جماعت اسلامی کے عزیز اﷲ 18110 ووٹ لیکر چیئرمین تحصیل کونسل سرائے نورنگ منتخب ہو گئے۔ ضلع باجوڑ کی تحصیل کونسل خار کے 188 پولنگ سٹیشنز کے نتائج کے مطابق جے یو آئی ف کے سید بادشاہ کامیاب ہو گئے۔ انہوں نے 18 ہزار 732 ووٹ حاصل کئے۔ کوہاٹ کی تحصیل درہ آدم خیل سے آزاد امیدوار شاہد بلال 2279 ووٹ لیکر چیئرمین منتخب ہو گئے۔ آزاد امیدوار ابرار احمد آفریدی نے 1089 ووٹ حاصل کئے۔ پی ٹی آئی کے کامران رازق خان 32876 ووٹ لیکر چیئرمین تحصیل کونسل جہانگیرہ منتخب ہو گئے۔ اے این پی کے گلزار حسین 7825 ووٹ لیکر چیئرمین تحصیل کونسل خدو خیل منتخب ہو گئے۔ چیئرمین تحصیل کونسل بانڈہ داؤد شاہ کی سیٹ پی ٹی آئی کے نام ہو گئی۔ عنایت اﷲ خٹک ایک ہزار 256 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے۔ علاوہ ازیں وفاقی وزیر اسد عمر نے خیبر پی کے میں بلدیاتی الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ اسد عمر نے ٹویٹ میں کہا کہ گھر سنبھل نہیں رہا مولانا فضل الرحمن حکومت گرائیں گے۔ پہلے جنرل الیکشن میں اور اب مقامی حکومت کے الیکشن میں بھی انہیں گھر میں شکست ہوئی ہے۔ زبردست! علی امین گنڈا پور‘ چیتا چھا گیا۔ دولہا دلہن اپنی شادی کی تقریب چھوڑ کر پشاور گڑھی پولنگ سٹیشن ووٹ ڈالنے پہنچ گئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...