22چینی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہیں، وزیرخارجہ 

اسلام آباد (آئی این پی ) وزیرخارجہ  شاہ محمود قریشی  نے کہا  ہے کہ  22 چینی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ سابق سفیروں اور صحافیو ں کے ساتھ خصوصی نشست کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سی پیک سے متعلق منفی تاثر پھیلا یاجارہا تھا ، کچھ قوتیں نہیں چاہتیں کہ سی پیک منصوبہ آگے بڑھے۔ انہوں نے کہاکہ چین اور پاکستان کا افغانستان مسئلے پرموقف واضح ہے، افغانستان کے معاملے پر پاکستان اورچین متفق ہیں، چینی صدرسے ملاقات میں دونوں جانب سے واضح پیغام گئے۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ سی پیک سے متعلق بڑی مثبت چیزیں سامنے آئی ہیں، افغانستان پر چین سے آئندہ کا روڈ میپ طے ہوگیا ، مسئلہ کشمیرپرپاکستان اورچین کے موقف میں یکسوئی پائی جاتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن