اسلام آباد (نیٹ نیوز) خاتون اول کی دوست فرح خان نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی میرے گھر قیام پذیر نہیں بلکہ بنی گالا اسلام آباد میں موجود ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان نے اپنے ٹویٹ میں تمام افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم اور خاتون اول کے خلاف جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، خاتون اول میرے گھر قطعاً قیام پذیر نہیں، وہ بنی گالا اسلام آباد میں موجود ہیں۔ خاتون اول میرے گھر قطعاً قیام پذیر نہیں اور بنی گالا اسلام آباد میں موجود ہیں۔ سیاست میں اتنا نیچے نہیں گرنا چاہیے کہ لوگوں کی ذاتی زندگیوں پر جھوٹ بولے جائیں۔