حجاب معاملہ پورے بھارت میں پھیل گیا، ایک سکول نے پابندی واپس لے لی

نئی دلی (نوائے وقت رپورٹ) حجاب پر پابندی کیخلاف احتجاج پورے بھارت میں پھیل گیا۔ کرناٹک میں کالج اور یونیورسٹیاں غیرمعینہ مدت کیلئے بند کر دی گئیں۔ بھارت کی ریاست کرناٹک سے مسلم دشمنی مغربی بنگال تک پھیلانے کی سازش کی جا رہی ہے۔ مختلف شہروں میں ہونے والے مظاہروں میں حجاب پر پابندی کی شدید مذمت اور انکے خلاف نعرہ بازی کی جا رہی ہے۔ رپورٹس کے مطابق بھارت کے شہر مرشد آباد میں سکول ہیڈ ماسٹر نے طالبات کے نقاب اور برقع  پہننے پر پابندی عائد کی جس کے بعد والدین اور  اہل علاقہ سراپا احتجاج ہو گئے۔ والدین کی جانب سے سکول کے باہر شدید احتجاج کیا گیا جس پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج اور آنسوگیس کی شیلنگ کے ذریعے انہیں منتشرکرنے کی کوشش کی گئی۔ تاہم والدین بھی ڈٹے رہے جس پر سکول انتظامیہ کو برقع اور حجاب پر پر پابندی کا فیصلہ واپس لینا پڑ گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...