اپوزیشن اپنے ارکان کی فکر کرے‘ عدم اعتماد والے نا کا م ہوں گے: اسد عمر

اسلام آباد، بہاولپور (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اپنے ممبران کی فکر کرے۔ انہیں ایک دوسرے پر بھی اعتماد نہیں ہے۔ اوچ شریف میں میڈیا سے  بات کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کی باتیں کرنے والے پہلے کی طرح ناکام ہوں گے۔ اپوزیشن اپنے ممبران کی فکر کرے ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سندھ میں ظلم اور غنڈہ گردی کا راج ہے اور سندھ حکومت خاموش تماشائی ہے۔ آصف زرداری اور ان کے حواریوں نے کراچی میں آگ اور خون کا بازار گرم کیا ہوا ہے۔ نیشنل ایکشن پلان میں اتفاق ہے کہ مسلح جتھوں کو پنپنے نہیں دیا جائے گا۔ اسد عمر نے مزید کہا کہ سابقہ حکومتوں سے موجودہ حکومت کی کارکردگی اچھی جا رہی ہے۔ مہنگائی پاکستان میں نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے۔ جسے کنٹرول کرنے  کیلئے خصوصی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ نوابشاہ کے نواح میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد کا بہیمانہ قتل سندھ میں ریاستی و حکومتی عملداری کے بکھرنے کی ایک اور مثال ہے۔ پولیس گردی سے مسلح لشکر کشی تک وحشت و بربریت کی داستانیں زرداری راج کی پہچان بن چکی ہیں۔ زرداری اور اسکے حواریوں کی ناک تلے نوابشاہ میں بھانڈ قبیلے کے خلاف مسلح لشکر کشی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ صادق گڑھ پیلس میں پرنس بہاول کی جانب سے ظہرانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ پرنس بہاول خان عباسی کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اس خطہ اور پاکستان تحریک انصاف کے لئے خوش آئند خبر ہے اور میں بطور سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف آج یہاں پرنس بہاول خان عباسی کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت پر ان کا خیر مقدم کرنے آیا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پرنس بہاول خان عباسی کی پی ٹی آئی میں شمولیت سے پاکستان تحریک انصاف اس خطے میں مزید مضبوط ہوئی ہے۔ اسد عمر نے ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کو سنجیدہ نہ لیا جائے۔ اپوزیشن اپنے خلاف عدم اعتماد لارہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...