سانحہ مال روڈ، فیصل چوک کے پولیس شہداء کی پانچویں برسی  منائی گئی

لاہور(نامہ نگار)سانحہ مال روڈ، فیصل چوک کے پولیس شہدا کی پانچویں برسی گزشتہ روز لاہور پولیس کی طرف سے عقیدت و احترام سے منائی گئی۔سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی فیاض احمد دیو نے کیولری گراونڈ قبرستان میں شہید ڈی آئی جی کیپٹن(ر) سید احمد مبین کی قبر پر حاضری دی۔سی ٹی او لاہور منتظر مہدی،ایس پیز،پولیس اور ٹریفک کے سینئر افسران اور جوان ہمراہ تھے۔ شہید ڈی آئی جی کیپٹن(ر) سید احمد مبین کی والدہ بھی دیگر عزیز و اقارب کے ہمراہ اپنے شہید لخت جگر کی قبر پر آئیں۔ شہید کیپٹن (ر) احمد مبین کی والدہ نے اپنے بیٹے کیلئے خصوصی دعائیں کیں تو ہر آنکھ پرنم تھی۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ شہید کبھی نہیں مرتا،وہ آج بھی ہم میں موجود ہیں،لاہور پولیس کا ہر شہید روشن ستاروں کی طرح ہمارے دلوں میں جگمگا رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن